Posts

میں نہیں تھکتی

میں ایک عورت ہوں، میں ایک بیوی ہوں، میں ایک ماں ہوں، میں نہیں تھکتی... سارا دن کام کرتی ہوں ناشتہ بنانے سے لے کر گھر کی صفائی تک، بچوں کو تیار کرنے سے لے کر کپڑے دھونے تک میں نہیں تھکتی... کھانا بنانے سے برتن دھونے تک میں نہیں تھکتی... گھر بناتے بناتے میں خود ختم ہو چکی ہوں پر میں نہیں تھکتی.. کتنے دن منہ نہیں دھوتی بال نہیں بناتی ہر وقت بس چلتی ہوں پر میں نہیں تھکتی.... لیکن جب تم مجھے دیکھتے نہیں مجھے پربات بے بات بھڑکتے ہو اپنوں سے مل کر میرا مزاق اڑاتے ہو ایک ایک کر کے سب اپنے رشتے گنواتے ہو اور تکلیف بس ماں،بہن، بیٹی کی محسوس کرتے ہو تو میں تھک جاتی ہوں!